پاکستانی امپائر علیم ڈار نےملک کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا،سب سے زیادہ میچ سپروائزکرانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی امپائر علیم ڈار نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کا 1989ءسے2009ءکے درمیان 128ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اکتوبر2003ءمیں بطور امپائر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 51سالہ علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا،جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن نے1992ءسے2010ءکے دوران 108ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے ۔اس کے علاوہ علیم ڈار سب سے زیادہ ون ڈے میچ سپروائز کرنے سے بھی 2 میچ کی دوری پر ہیں، علیم ڈار اب تک 207 ون ڈے میچز کرواچکے ہیں،جنوبی افریقہ کے روڈی کوئٹزن کا 209 میچز کا ریکارڈ ہے۔علیم ڈار کو سب سے زیادہ 46 ٹی ٹونٹی میچوں میں بھی ذمہ داریاں نبھانے کا اعزاز مل چکاہے۔علیم ڈار کا کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے جس کے احساسات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، اپنے گھروالوں، دوستوں اور مداحوں کا بہت مشکور ہوں جو ہر وقت میری کامیابی کے لیے دعاگو رہتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.