آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ ٹیم آف  دی ایئر میں کوئی پاکستانی بلے باز جگہ نہیں بنا سکا۔

بابر اعظم آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں تاہم ٹیسٹ میچز میں  بہترین کارکردگی کے باوجود وہ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر پانچ  آسٹریلوی ،تین نیوزی لینڈر،دو بھارتی جبکہ ایک انگلش کھلاڑی پر مشتمل ہے۔

ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بھارت پر قہر ڈھا دیاٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔

میانک اگروال ،  بھارت

ٹام لیتھم ، نیوزی لینڈ

مارنس لبوشین، آسٹریلیا

ویرات کوہلی(کپتان)، بھارت

اسٹیون اسمتھ، آسٹریلیا

بین اسٹوکس، انگلینڈ

بی جے واٹلنگ (وکٹ کیپر)، نیوزی لینڈ

پیٹ کمنز، آسٹریلیا

مچل اسٹارک، آسٹریلیا

نیل ویگنر، نیوزی لینڈ

نیتھن لائن، آسٹریلیا

5 x Australians3 x New Zealanders2 x Indians1 x Englishman

The XI making up the Test Team of the Year 👏 #ICCAwards pic.twitter.com/VG8SZoJ8bZ

— ICC (@ICC) January 15, 2020

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا بھی کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ بین اسٹوکس اور مچل اسٹارک وہ کھلاڑی ہیں جو دونوں ٹیموں کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے 2019 کے ایوارڈز کا اعلان بھی کیا تھا  جس میں سے ویرات کوہلی ، مارنس لبوشین ، پیٹ کمنز اور بین اسٹوکس ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

آئی سی سی ایوارڈز 2019   کی تقریب میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس  نے ورلڈ کپ 2019اور ایشیز سیریز میں شاندار کارکردگی  کی بدولت ’پلیئر آف دی ایئر ‘ کا ایوارڈ جیت کر’سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ‘ اپنے نام کی۔

’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر ‘کا ایوارڈ آسٹریلیاکے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے نام رہا۔انہوں نے گذشتہ برس میں 59 وکٹیں حاصل کیں ۔ دیگر کوئی بالر 45 سے زائد وکٹیں حاصل نہ کرسکا۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین ’ایمرجنگ کرکٹرآف دی ائیر‘قرار پائے۔انہوں نے گذشتہ برس 64.94 کی اوسط سے رنز اسکور کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے تابناک مستقبل کی جھلک دکھادی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ’اسپرٹ آف کرکٹ ‘کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف  لیگ میچ کے دوران شائقین کو اسٹیو اسمتھ  پر جملے کسنے سے روکنے اور ان کی حمایت کی درخواست کرنے پر دیا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.