کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا کی طرح ہوم گراؤنڈ میں بھی بہترین پرفارم کروں، حارث رؤف

لاہور: (21 جنوری 2020) قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کہتے ہیں ہوم سیریز میں ڈیبیو ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا کی طرح ہوم گراؤنڈ میں بھی بہترین پرفارم کروں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔ کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دی جارہی ہے۔

فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ میں ڈیبیو کرے، ہوم سیریز میں شائقین کے سامنے اور بیرون ملک کھیلنے میں بہت فرق ہے، کوشش ہے اپنی کارکردگی برقرار رکھوں۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید سے بہت کچھ سیکھا اب وقار یونس سے بہت کچھ سیکھنا ہے اور اپنی ریورس سوئنگ بہتر کرنے پر توجہ ہے۔ پی ایس ایل میں بھی کھیل چکا ہوں کوشش ہوگی اپنے ملک کا نام روشن کروں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.