اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا طلباء کے لیے اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایسے امیدواروں کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی اجازت دیدی ہے جو انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء اور 2019ء میں شریک ہوئے لیکن ابھی تک ان کی انٹرمیڈیٹ حصہ اول کی مارکس شیٹ جاری نہیں ہوئی ہیں۔ انٹربورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/ENR/203/18-19/2020 کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے ایسے تمام امیدوار اپنے انرولمنٹ فارم 3500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ پرائیویٹ کالجوں اور ہائیر سیکنڈری کے امیدوار 5000 روپے فیس کے ساتھ انرولمنٹ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد فوری طور پر بورڈ آفس میں واقع 'یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ' اور 'جے ایس بینک' بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تمام ریگولر طلباء کیلئے لازمی ہے کہ ان کے انرولمنٹ فارم متعلقہ کالج کے پرنسپل سے تصدیق شدہ ہوں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts