وزیر جامعات نے کتوں کے حملوں کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

image

جامعہ کراچی میں بچوں اور خواتین پر کتوں کے حملوں کا وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے نوٹس لے لیا۔

وزیر جامعات سندھ نے جامعہ کراچی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے وائس چانسلر جامعہ کراچی سے رابطہ بھی کیا۔

وزیر جامعات محمد اسماعیل راہو نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ جامعہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور کیمپس میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور اسٹریلائزیشن کا انتظام یقینی بنایا جائے۔

وائس چانسلر نے وزیر جامعات کو آگاہ کیا کہ جن افراد اور بچوں کو کتوں نے کاٹا ہے اُن کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ گلشن ٹاؤن انتظامیہ کو کتا مار مہم شروع کرنے کے لیے مراسلے بھیجے جا چکے ہیں۔

اس موقع پر وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے گلشن ٹاؤن انتظامیہ کو فوری طور پر کتا مار مہم شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US