صوبائی محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسکول سے باہر 4.92 ملین بچوں کیلیے خصوصی پلان تیار کرلیا۔
اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے اسکولوں سے باہر طلبا کا ڈیٹا مرتب کرلیا۔ خیبر پختونخوا میں اسکول سے باہر 4.92 ملین بچوں کے لیے خصوصی طور پر ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مرتب کی جانے والی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں آؤٹ آف اسکول چلڈرنز 4 اشاریہ 92 ملین ہیں۔
دستاویزکے مطابق صوبے میں آلٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جس سے ان بچوں کیلیے تعلیم و تربیت کے حوالے سے خصوصی اقدام اٹھایا جائے گا۔
بچوں کو اسکولوں میں لانے کے لیے مختلف اضلاع میں گرلز کمیونٹی سنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں ان بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کا پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔