پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی، تاجر پریشان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی لگاتے ہوئے تین سو بھرے ہوئے کنٹینرز بندرگاہ پر روک لیے۔ دوسری جانب ایکسپورٹرز نے تاریخی نقصان کا خدشہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹینرز روکنے سے 30 لاکھ ڈالرز سے زائد کا خسارہ ہوگا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں پیاز کی سپلائی ہموار رکھنے کیلئے برآمد پر پابندی عائد کردی ہے جس کے فوری بعد کسٹمز حکام نے بندرگاہ پر پیاز کے 300 کنٹینرز روک لیے۔

ویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد کا کہنا ہے کہ پیاز کے کنٹینرز کلیئر نہ ہوئے تو تاجروں کا 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔

وحید احمد نے کہا کہ کنٹینرزکی ایکسپورٹ کیلئے سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوچکے تھے جو کہ آج اور کل جہازوں پر لوڈ ہونے تھے۔ علاوہ ازیں مزید 30 سے 40 لاکھ ڈالر کی پیاز ایکسپورٹ کیلئے تیار ہے۔

چیئرمین فروٹ اینڈویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو خط ارسال کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کی شکایات سے آگاہ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.