نوین وقارنے اپنی فٹنس کا رازبتادیا

تصویر: انسٹاگرام

چاک وچوبند رہنا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن اس کے لیے کھانے پینے کی عادات میں بہت سی تبدیلیاں کرنے کے علاوہ ورزش کو بھی اپنے معمولات میں شامل کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ نوین وقار نے حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کیلئے اپنے فِٹ رہنے کا راز شیئر کیا ہے۔

انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ میں ڈرامہ سیریل بیوفا کی اداکارہ نے بتایا کہ لوگ انہیں پیغامات بھیج کر ڈائٹ اور ان کے معمولات سے متعلق سوالات پوچھتے رہتے ہیں۔

نوین نے لکھا ’’ورزش کے حوالے سے بات کی جائے تو ہر ایک کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، میرا مقصد اپنے جسم میں چربی کی سطح کو کم رکھنا ہے‘‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کیلئے وہ مختلف اقسام کی ورزشیں کرتی ہیں جو کہ مشکل ضرور ہیں لیکن کارآمد ہیں۔

نوین نے اپنے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ انہیں جنک فوڈ کے علاوہ میٹھا بھی بہت پسند ہے جسے وہ چھوڑ نہیں سکتیں اسی لئے کوشش کرتی ہیں کہ اچھے کاربوہائیڈریٹ اپنے کھانے میں شامل کریں۔ وہ مرغی ، مچھلی ، انڈے اور گوشت کے ساتھ ساتھ براؤن چاول کھاتی ہیں۔

اسنیکس کے طور پر نوین کو بلو بیریز، گندم سے بنے بسکٹ، بادام اور ڈارک چاکلیٹ کھانا پسند ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے ٹرینز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.