امریکا بھارت ڈیل سے خطے میں طاقت کا توازن بدلے گا: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفننگ کے دوران کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں متحرک ہیں، اس معاملے پر ایران کی حکومت سے رابطے ہیں ،افغان امن عمل کی کامیابی مین افغانیوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امریکا طالبان معاہدے میں وزیرخارجہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے متاثر رہا ہے، کلبھوشن یادیو ریاستی دہشت گردی کی مثال ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری آگاہ ہو چکی ہے۔

مزید جانیے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے سے قبل بڑا اعلان کر دیا، بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی

پاکستان کو امریکا بھارت دفاعی ڈیل پر تشویش ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہو گا ،کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.