عورت مارچ میں پاکستانی ستاروں کی شرکت، اداکارہ ماہرہ خان اپنے ساتھ لائیں دو خاص مہمان۔۔۔ کِس نے کون سا بینر اٹھایا؟ دیکھئے تصویری جھلکیاں

image

گزشتہ روز 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دِن کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں عورتوں کی ریلیاں نکلیں جس میں خواتین نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ان پر مختلف نعرے تحریر تھے۔

ماہرہ خان نے اِس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاص پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے ہمراہ آنے والے دو خاص لوگوں کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ 'نسرین نامی خاتون جو اپنے گھر کی واحد کفیل ہے، وہ ان کے پاس کام کرتی ہے، جبکہ مبارک نامی شخص میشن کے لیے کام کرتا ہے اور یہ اپنے خاندان کے لیے روزگار کا بندوبست کرتا ہے اس کا خاندان سندھ کے ایک گاؤں میں رہائش پذیر ہے'۔


ماہرہ نے مزید کہا کہ 'یہ دونوں میرے ساتھ شامل تھے، اور جتنے بھی پوسٹرز ہم نے تیار کیے وہ عورت مارچ میں اٹھائے گئے'۔

سال 2020 کے اس عورت مارچ میں مختلف شہروں سے پاکستانی ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جو ستارے اس مارچ کا حصّہ نظر آئے ان میں نادیہ افغان، عدنان ملک، علی ترین، میرا سیٹھی، شرمین عبید چنائے، رحمت اجمل، ایمان سلیمان، زارا پیرزادہ، حاجرہ یامین اور بہت سے دیگر ستارے شامل تھے۔
















About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.