افغان مہاجر خاتون ڈاکٹر کے پاکستان میں چرچے کیوں ہو رہے ہیں؟

image

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں افغان مہاجر ڈاکٹر سلیمہ رحمٰن کورونا وائرس کے علاج کے لئے اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے اکاؤنٹ پر ڈاکٹر سلیمہ کی تصویر اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ سلیمہ پاکستان کے غریب لوگوں کے لئے زندگی کی ایک نئی امید ہیں۔

ڈاکٹر سلیمہ رحمٰن کا شمار بھی متعدد دیگر افغان مہاجرین میں ہوتا ہے جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلیمہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے جان لیوا مرض کورونا وائرس کے خلاف بھی جنگ لڑ رہی ہیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر انسانیت کی خدمت میں مشغول ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.