آج کل کووڈ 19 کے پیشِ نظر سنا مکی کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ لیکن معروف اداکارہ صبا حمید کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ:
" اس جڑی بوٹی کا کسی صورت استعمال نہ کریں ورنہ پانی کی کمی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔ کورونا مریضوں کیلئے سنا مکی کا استعمال خطرناک ہے"
اس کے استعمال سے کورونا مریض پانی کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں اور اس وجہ سے ان کی موت بھی ہو سکتی ہے۔ صحت مند افراد قبض کیلئے سنا مکی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن یہ خیال رکھیں کہ دن میں صرف ایک مرتبہ اور کم سے کم مقدار میں استعمال کیا جائے۔