اصل زندگی کی راجکماری۔۔۔ وہ 5 مشہور اداکار کون سے ہیں جو شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟

image

جب لوگ بالی ووڈ میں کام کرنے والے شاہی خاندان کے اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم واضح طور پر سیف اور سوہا علی خان کی تصویر کشی کرتے ہیں۔ تاہم یہاں کچھ اور اداکار بھی ہیں، جو شاہی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ کئی سالوں سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ بھی ہیں جن کو ان کے پرستار فلمی اسکرین پر بےحد پسند کرتے ہیں۔

آئیں ہم جانتے ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے وہ 5 اداکار کون سے ہیں جو رویل فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔

1- بھاگیاشری

کیا آپ جانتے ہیں کہ بھاگیشری کا پورا نام شریمنت راجکماری بھاگیاشری راجے پٹوردھن ہے؟ جی ہاں یہ وہی اداکارہ ہیں جنہوں نے فلم "میں نے پیار کیا" میں اداکاری کی تھی۔ ان کا تعلق مہاراشٹر کے سنگلی شاہی خاندان سے ہے۔ وہ سانگلی کے راجا وجئے سنگھ راؤ مادھو راؤ پٹوردھن کی بیٹی ہیں۔

2- سیف علی خان

سیف علی خان کو کون نہیں جانتا، بالی ووڈ انڈسٹری کا چمکتا دھمکتا نام سیف علی خان جنہوں نے کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی۔

سیف کے والد مرحوم منصور علی خان پٹودی لودھی عرف ٹائیگر پٹودی ، ہریانہ کے آخری نواب تھے۔ حکومت ہند نے ان کا یہ لقب 1971 میں ختم کر دیا تھا۔ ان کے والد کے انتقال کے بعد اب سیف علی خان کو نواب خان کہا جاتا ہے کیونکہ وہ ایک نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

3- کرن راؤ

کرن راؤ کا تعلق جے رامشور راؤ کے شاہی کنبے سے ہے جو تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع واناپارتھی کے راجے تھے۔ پروڈیوسر ہدایتکار کرن راؤ نے بالی ووڈ کے نامور اداکار عامر خان سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام آزاد ہے۔

4- ادیتی راؤ

ادیتی راؤ کا تعلق ایک نہیں بلکہ دو شاہی خاندان سے ہے۔ وہ اکبر حیدری کی پوتی اور آسام کے سابق گورنر محمد صالح اکبر حیدری کی نواسی ہیں۔ ادیتی راؤ کرن راؤ کی چھوٹی بہن ہیں۔ ادیتی راؤ کا شمار بالی ووڈ کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ اور وہ بالی ووڈ فلموں کے ساتھ تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

5- ریا سین اور رائمہ سین

ریا سین اور رائما سین مشہور بھارتی اداکارہ مون مون سین کی بیٹیاں ، اور بنگال کی مشہور اداکارہ سوچترا سین کی پوتیاں ہیں۔ وہ کئی سالوں سے زائد عرصے تک تفریحی صنعت میں شامل رہیں۔ ان دونوں بہنوں کا تعلق بھی شاہی گھرانے سے ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.