نامور اداکارہ سائرہ یوسف کو ہالی ووڈ سے فلم کی آفر۔۔۔ اداکارہ نے کیا جواب دیا؟ جانیں اس ویڈیو میں

image

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کام کرنا ہر پاکستانی اداکار کا خواب ہوتا ہے اور پھر اگر خود سے کوئی آفر آجائے تب تو سونے پر سہاگہ والی بات ہوتی ہے۔

ہمارے پاکستانی کئی اداکار بالی ووڈ میں کام کر چکے ہیں جبکہ ایک، دو نے تو ہالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہماری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی گریس فل اداکارہ سائرہ یوسف کو بھی ہالی ووڈ سے کام کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے رد کردیا۔

سائرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس کے میزبان پاکستان کے معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین تھے، میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ 'ہاں یہ سچ ہے کہ مجھے آفر ہوئی تھی جسے میں نے رد کردیا تھا'۔

سائرہ نے بتایا کہ 'میں نے اس وجہ سے آفر رد کی تھی کیونکہ کردار کافی بولڈ تھا'۔

اداکارہ سائرہ یوسف کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو دیکھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.