امیتابھ بچن نے اچانک سوشل میڈیا پر خاموشی کیوں اختیار کی؟

image

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور بگ بی کے لقب سے مشہور امیتابھ بچن نے چند روز کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد مداحوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کے لیے چند روز کی چھٹی لینے کا مشورہ دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ فی الحال کچھ لکھنے سے قاصر ہیں۔

اداکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور کچھ دن تک سوشل میڈیا پر متحرک نہیں رہ سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے ایک روز قبل اپنے آفیشل بلاگ پر بھی اسی نوعیت کا پیغام شیئر کیا تھا۔ ان کے اس اعلان پر مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم دستیاب معلومات میں ان کی صحت سے متعلق تفصیلات واضح نہیں کی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US