جنت مرزا سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر ۔ جن کے چاہنے والے ہیں ملین کی تعداد میں۔ ان کے کالے فراق ، لال اور جامنی میکسی کے علاوہ دیگر پینٹ شرٹس بہت پسند کی جا رہی ہیں ساتھ ہی ان کے مختلف ہیئر اسٹائل اور ڈائی رنگ بھی لڑکیوں کو خاصا پسند ہے۔
اریقہ حق کی کالی زلفیں ، ہلکا میک اپ اور معصوم ادائیں سب سے زیادہ قابلِ ذکر ہیں۔ یہ چاہے پینٹ شرٹ پہنیں یا پھر برائیڈل جوڑے سب ہی ان پر خوب جچتا ہے۔
ذوالقرنین سکندر کے کرتے پجامے اور ذیزائن کے واسکوٹ بھی لڑکوں میں بہت مقبول ہورہے ہیں۔ ان کے کپڑوں میں خاص بات یہ ہے کہ ذوالقرنین ہلکے رنگوں کا انتخاب زیادہ کرتے ہیں۔
حارث علی کی ٹی شرٹس اور ہیئر سٹائل زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ شوخ رنگوں کے ساتھ ہلکے رنگ بھی پہنتے دکھائی دیتے ہیں۔
سحر حیات کی اداؤں نے بھی لوگوں کو خوب بھایا۔ ویسٹرن انداز ہو یا قمیض شلوار ، فراق ہو یا میکسی، کھلے بال ہو ں یا سادی چوٹی۔ سحر ہر اسٹائل میں منفرد نظر آتی ہیں۔
Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.