اکشے کمار کے ملازم نے امیتابھ بچن پر پانی کیوں پھینکا؟

image

جب میں ممبئی کے لوکھنڈوالا میں رہتا تھا تو امیتابھ بچن میرے گھر آئے تھے۔ میرے ہاں کام کرنے والا ایک ملازم ان کا بہت بڑا مداح تھا۔ وہ امیتابھ جی کو سامنے دیکھ کر اس قدر گھبرا گیا کہ پانی کا گلاس پکڑتے ہوئے اسے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا۔ میز پر 3، 4 گلاس رکھے تھے اور اس نے گھبراہٹ میں سارے پانی کے گلاس ان کے کُرتے پر گرا دیے۔ اس وقت میں سوچ رہا تھا کہ اب کیا ہوگا لیکن امیتابھ بچن سمیت وہاں موجود سب لوگ یہ منظر دیکھ کر ہنس پڑے۔

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے جڑا ایک دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ شیئر کیا، جس نے شو میں موجود حاضرین کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیا۔

اکشے کمار نے یہ قصہ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18 میں سنایا جہاں وہ سیف علی خان اور ہدایتکار پریا درشن کے ساتھ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے تھے۔

اداکار نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ ممبئی کے علاقے لوکھنڈوالا میں رہائش پذیر تھے تو امیتابھ بچن ان کے گھر تشریف لائے۔ گھر کا ایک ملازم بگ بی کا زبردست مداح تھا اور انہیں اچانک سامنے دیکھ کر اس قدر نروس ہوگیا کہ ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

پانی پیش کرنے کی کوشش میں ملازم سے ایسی بھول ہوئی کہ میز پر رکھے تین سے چار گلاسوں کا پانی امیتابھ بچن کے کُرتے پر جا گرا۔ اکشے کے لیے یہ لمحہ بظاہر پریشان کن تھا، مگر امیتابھ بچن نے صورتحال کو خوش دلی سے لیا اور محفل میں موجود سب افراد اس غیر متوقع واقعے پر بے اختیار مسکرا اٹھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US