کورونا سے صحتیابی کے بعد طوبیٰ عامر نے عوام کو یہ ماسک پہننے سے کیوں روک دیا؟

image

'پاکستان کے پرچم والے ماسک نہ پہنیں' ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے عوام کو پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک استعمال کرنے سے منع کر دیا۔

سیدہ طوبیٰ عامر نے ٹوئٹر پر پیغام شئیر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ عوام کسٹمائز ماسک ضرور پہنیں مگر پاکستان کے پرچم والے کسٹمائز ماسک کے استعمال سے گریز کریں۔

انہوں نے عوام سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ یہ ماسک استعمال کے بعد کہاں جاتے ہیں؟ انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیا اور کہا کہ ہم انہیں کچرے میں پھینک دیتے ہیں اور یہ ہمارے پرچم کی شان کے خلاف ہے، یہ پاکستان کے پرچم کی بے حرمتی ہے۔

طو بیٰ عامر نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس بارے میں سوچیں، انکا کہنا تھا کہ یقیناَ کوئی بھی ایسا نہیں کرنا چاہتا ہوگا، اپنے پرچم کی عزت کریں۔

عامر لیاقت کی اہلیہ کے اس مثبت پیغام کو ٹوئٹر صارفین خوب سراہ رہے ہیں اور ان کی حمایت میں اپنا اظہارِ خیال بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور آئسولیشن میں چلے گئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.