میں دیسی گھی اب بھی کھاتی ہوں۔۔۔ یہ 4 مشہور اداکارائیں اپنی غذا میں گھی کا استعمال لازمی کیوں کرتی ہیں؟

image

دیسی گھی انسانی صحت کے لیے بہترین ہے، اس کے بے شمار فوائد ہیں جو جسم کو صحت بخشتے ہیں۔ بہت سے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ شاید گھی سے ان کے وزن میں اضافہ ہوگا لیکن یہ بات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ نیوٹریشنسٹ اور یوگا ٹیچرز وزن کی کمی کے لیے گھی کے استعمال کی تلقین کرتے ہیں۔

دیسی گھی معدے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ وہ افراد جنہیں قبض رہتی ہے اور کسی صورت فرق نہیں پڑ رہا، وہ صبح بیدار ہوتے ہی ایک چمچ دیسی گھی نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں، ان کا یہ مسئلہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔

بہت سی اداکارائیں بھی فٹ رہنے اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے دیسی گھی کو اپنی خوراک میں شامل کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو دیسی گھی باقاعدگی سے کھاتی ہیں۔

شلپا شیٹی

شلپا شیٹی بھارت کی معروف ترین اداکارہ ہیں، فٹنس کے حوالے سے بات کی جائے تو بالی ووڈ کی اداکاراؤں میں سب سے پہلے ان ہی کا نام ذہن میں آئے گا۔ شلپا شیٹی کندرا یوگا کی ماسٹر ہیں جس کی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام پیج اور یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ شلپا نے کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز اور لائیو سیشن کے دوران دیسی گھی کو غذا میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ شلپا نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی دیسی گھی کھاتی ہیں۔

کرینہ کپور خان

بالی ووڈ انڈسٹری کی بے بو کرینہ کپور کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی کہ ''میں گھی، دودھ اور دہی کھاتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور اب بھی میں ان غذاؤں کو اپنی ڈائیٹ میں شامل رکھنا چاہوں گی، ان کے بے شمار فوائد ہیں جو میری صحت کے لیے بہت اچھے ہیں''۔ کرینہ کے مطابق وہ گھی والے پراٹھے بھی کافی شوق سے کھاتی ہیں۔

تمنا بھاٹیا

بالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ تمنا بھاٹیا بھی اپنی فٹنس اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے گھی کا استعمال کرتی ہیں۔ گھی ناصرف پیٹ اور معدے کے لیے مفید ہے بلکہ چمکدار جلد کی وجہ بھی ہے۔

پرینکا چوپڑا

بالی ووڈ کی ایک اور نامور اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی گھی کھانے کی کافی شوقین ہیں اور یقیناً انہوں نے گھی اپنی خوراک میں اسی لیے شامل کر رکھا ہے کیونکہ یہ انہیں فٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.