میں بیوی کی لاپرواہی سے مرنا نہیں چاہتا کیونکہ۔۔۔ ایک شوہر نے بیوی کو طلاق کیوں دے دی؟

image

آج کل پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے کیونکہ وبا کی تیسری لہر خطرناک ہے ایسے میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جس کی وجہ انتہائی حیران کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری مرتبہ کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیے ایک سزا کے طور پر کیا جو اپنی لاپرواہی کے باعث چند ماہ کے دوران 3 بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

اردن کے شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہو جاتی تھی، اس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپرواہی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.