گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا سفید رنگ تیار

نیویارک: انڈیانا کے انجینئرز نے ایک ایسا سفید رنگ تیار کیا ہے جو سخت گرمیوں میں گھروں کو ٹھنڈا رکھے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے سفید رنگ کا ایک ایسا پینٹ بنایا ہے جو سورج کی 98 فیصد روشنی کو منعکس کرتا ہے اور انفرا ریڈ شعاعوں کو واپس کرتا ہے۔

یہ سفید رنگ کا پینٹ دیواروں اور عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور دھوپ کی شدت کو کم کرتا ہے۔ ایک سے دو برس میں یہ پینٹ بازار میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

اس سفید پینٹ کے استعمال سے ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ‏ضرورت نہیں پڑے گی۔

انجینئرز کے مطابق اس رنگ میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جو ‏گھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پروفیسر ژائلن کے مطابق صرف 93 مربع میٹر پر روغن پھیر کر 10 کلوواٹ کے برابر ٹھنڈک پیدا کی جاسکتی ہے جو اچھے ایئرکنڈؑیشنر کے مقابلے میں بھی بہت بہتر ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کا خاص مٹیریئل بیریئم سلفیٹ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

171