لوگ اس بات پر بھی تنقید کرتے ہیں کہ میں علاج کے لیے پیسے مانگ رہی ۔۔ کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری اپنے متعلق بتاتے ہوئے

image

پاکستان کی مشہور اداکارہ، لکھاری اور ریڈیو کی ایک کامیاب شخصیت اداکارہ نائلہ جعفری جو پچھلے 6 برس سے معدے کے کینسر میں مبتلا ہیں، حال ہی میں ان کی طبیعت شدید خراب ہوئی تھی اور انہوں نے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی تھی، اب چونکہ ہو صحت مند ہیں، اور ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئی ہیں، کچھ روز قبل نجی ٹی وی شو میں آئیں تھیں۔

اداکارہ نائلہ جعفری نے اپنی بیماری اور اس تکلیف دہ وقت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا:

'' ایک خاتون نے کمنٹ کرکے کہا کہ آپ کو اپنی بیماری سے ذلت کبھی محسوس نہیں ہوئی کہ مانگنا پڑ رہا ہے، ۔ جب مجھے محسوس نہیں ہوئی تو کسی کو کیسے؟ مجھے لوگوں نے بہت کچھ کہا، مگر میرا خُدا سب کچھ جانتا ہے۔ میں نے بیماری کے بعد خود کو ایک بہتر انسان پایا، رب سے قریب پایا۔ میں مطمئن ہوں اب کہ کم از کم مرنے سے پہلے مجھے سکون تو مل گیا کہ مجھے خُدا کی قربت محسوس ہوئی۔ بُرے وقت میں جو ساتھ دے جائے وہی اپنا ہوتا ہے، ہنستے مسکراتے لوگ تو ہر جگہ ملتے ہیں، ساتھ کم ہی لوگ دیتے ہیں۔''

کینسر سے متعلق مذید کہا کہ: '' جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ کینسر ہے تو وہ سوچتے ہیں جتنا اس سے پیسہ نکلوا سکو نکلوا لو، یہ سونے کا نوالہ بھی دے دے گا کیونکہ کینسر سے بچنا آسان کام نہیں ہے، پیسے بٹورنے والے بہت ہیں۔ ''

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ: تنقید پر مت جائیں، تنقید کس پر نہیں ہوئی ہے، لوگوں کا بس نہیں چلتا یہ خُدا کو بھی تقسیم کر دیں، علماء بات نہیں کر رہے اس لئے انسانوں کی یہ حالت ہے جس پر بات کرنی چاہیئے ، اس پر بات نہیں کر رہے، نفرتیں پھیلا رہے ہیں، ''

اداکارہ کہتی ہیں کہ: '' لوگوں کو اس بات سے بھی تکلیف ہوئی کہ میں نے علاج کے لئے یسے مانگے، مگر مدد تو کوئی بھی مانگ سکتا ہے، میں نے بھی مانگی، مجھے اس بات پر ہنسی آتی ہے کہ لوگوں کو میری بیماری اور مدد مانگنا کیوں بُرا لگ رہا ہے۔ ''


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.