میری بہن وینٹی لیٹر پر ہے اور ۔۔ بشریٰ انصاری کی بہن خطرناک بیماری میں مبتلا ہو گئیں

image

پاکستان کی معروف اداکارہ بُشریٰ انصاری اور ان کی بہنوں کی اداکاری کے چرچے اور منفرد انداز نے ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے، چاہے الفاظ کی ادائیگی ہو یا پنجابی زبان کے چٹ پٹے مکالمے، گائیکی ہو یا سنجیدہ مزاج کردار یہ سب بہنیں ہر کردار میں حقیقی زندگی کے رنگ ڈالنے میں ماہر نظر آتی ہیں۔

کچھ روز قبل بُشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ میری بہن سنبل شاہد کو کورونا وائرس ہوگیا ہے اور آپ سب ان کی صحتیابی کے لئے دُعا کریں۔

لیکن آج صبح ان کی بہن اسماء عباس نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ: '' میری پیاری باجی وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کے گھر واپس آنے کے لئے دعا کریں''


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.