نظر کا چشمہ لگانے والا ننھا بچہ کیسے راتوں رات دنیا بھر میں مشہور ہوگیا؟

image

برطانیہ میں عینک پہننے پر اسکول میں مذاق اڑنے پر ننھے طالب علم موسیٰ کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا اور اس نے عینک پہننے سے انکار کردیا۔

موسیٰ کے والد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسکول میں بچے موسی کو چڑاتے ہیں کہ وہ عینک پہن کربہت برا لگتا ہے، اب موسیٰ چشمہ لگانے میں ہچکچارہا ہے،چلو دنیا والوں سے پوچھیں موسیٰ گلاسز میں کیسا دکھتا ہے؟

اس پوسٹ پر دنیا بھر سے لوگوں کے محبت بھرے پیغامات کا ڈھیر لگ گیا اور سوشل میڈیا پر موسیٰ کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

کسی نے کہا سوپر مین، تو کسی نے آئرن مین، کسی نے ہیری پوٹر تو کسی نے ڈیکسٹر سے ملا دیا ۔

لوگوں نے کہا کہ موسیٰ تم اسٹار ہو، بل گیٹس، سندر پیچائی، اسٹیو جابز اور دنیا کے ذہین اور کامیاب ترین افراد عینک لگاتے ہیں۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے عینک پہننے کو کتابیں پڑھنے کے شوق رکھنے کی نشانی قرار دے دیا اور کہا کہ میں تمہارے گلاسز کا فین ہوں، تم کتنے پیارے دکھتے ہو، گلاسز پہن کر میرا ساتھ دو۔

علی گُل پیر نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے اور کہا چشمہ پہننے والے تو زیادہ ہینڈسم ہوتے ہیں، اب مجھے ہی دیکھ لو۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ تم عینک میں مزید ہینڈسم لگتے ہو۔

بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے لکھا کہ موسیٰ کو نہیں پتا ہوگا کہ میں کون ہوں لیکن اسے بتائیں کہ لڑکے بھی عینک میں اچھے لگتے ہیں جیسے لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔

ان کے علاوہ وفاقی وزیر زرتاج گل، کرکٹر امام الحق ، گلوکارہ میشا شفیع سمیت دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے موسیٰ کے لیے پیغامات بھیجے،والدین نے چشمہ پہننے والے اپنے بچوں کی تصاویر لگائیں اور انٹرنیٹ پر عینک لگانے والے بچوں کا کلب بھی بن گیا۔

ایک ٹوئٹ کے جواب میں موسیٰ کے والد نے بتایا کہ اس نے اسکول جانے سے پہلے یہ ٹوئٹ دیکھی ہیں اور خوشی سے کہہ رہا تھا کہ میں مشہور ہوگیا ہوں۔

بعد ازاں ایک ویڈیو پیغام میں ننھے موسیٰ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد سے گلاسز لگانے کی یقین دہانی کرائی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.