کیا آپکو معلوم ہے کہ دنیا کا سب سے پہلاعجیب الخلقت تین آنکھوں والابچھڑا کہاں دیکھا گیا ہے؟

image

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے ویلز کے فارم میں جانوروں کی ڈاکٹر 'مالن ہیوز 'معائنہ کی غرض سے گئیں تو انہوں نے تین آنکھوں والا بچھڑا دیکھا۔

جس نے انہیں بھی شدید حیرت میں ڈال دیا ۔

اس بچھڑے کی عمر 4 ماہ ہے جو کہ صحت مند ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اسے اس تیسری اضافی آنکھ سے کچھ دکھائی دیتا ہے یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بظاہر اس کی یہ آنکھ بالکل ٹھیک لگتی ہے لیکن اس کی آنکھ میں سے کسی قسم کا مواد خارج ہو رہا ہے، اس لیے یہ جاننا ناممکن ہے کہ دراصل اس کی آنکھ کے اندر ہو کیا رہا ہے۔

مالن ہیوز کے مطابق بحیثیت ڈاکٹر اس قسم کا جانور انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔اور اس جانور کو دیکھتے ہی انہوں نے اس کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.