ایک سال میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ

image

تیرہ اکتوبر کی اہم معاشی خبروں پر ایک نظر:۔

پراپرٹی کے شعبے میں ایک سال سے جاری جمود ٹوٹنے لگا۔ پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مختلف علاقوں میں قیمتیں 10 سے 15 فیصد بڑھ گئیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے اضافے کے بعد 171.70 اور انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد 171.10 روپے کا ہوگیا۔

کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز سندھ اور پنجاب کےانتہائی پسماندہ اضلاع اور خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سے کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام کی فنڈنگ کیلئے اسلامی اور روایتی کمرشل بینکوں سے 27 اکتوبر تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 12اکتوبر کو کاروبار کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 150 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ پچھلے چھ ماہ کی نچلی سطح ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں  سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنے کو سہل اور آسان بنانے کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اجراء کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.