جب 6 مہینے بعد آدمی کے پیٹ سے موبائل نکلا تو وہ کس حال میں تھا ۔۔ موبائل فون نگل لینے والے شخص کی کہانی

image

دنیا بھر سے اکثر ایسی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہی ہیں کہ کسی شخص نے نوکیا 3310 موبائل فون نگل لیا تو کسی خاتون کے پیٹ سے کیلیں برآمد ہوئیں۔

اب اسی طرز کی ایک اور خبر منظر عام پر آئی ہے وہ یہ کہ ایک مصری شہری نے ایک موبائل فون چند ماہ قبل نگل لیا تھا جس کے باعث وہ کئی ماہ شدید تکلیف میں مبتلا رہا۔ حیران کن طور پر اس مربہ بھی کسی شہری نے موبائل فون ہی نگلا ہے۔

مذکورہ شخص کو اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں جمعہ کی شب پیٹ میں شدید درد کے باعث مریض کو داخل کیا گیا۔

مریض کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ آدمی شدید انفیکشن اور پیٹ کے درد کا شکار ہے۔

ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا فوری سرجری سے قبل مریض کے پہلے ایکس رے اور لیب ٹیسٹ کیے جائیں۔

بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ مریض کے پیٹ سے ’’ بیرونی آلہ ‘‘ نکالنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹروں کو پھر احساس ہوا کہ اس نے ایک چھوٹا سا فون نگل لیا ہے ، جو مریض کے کھانے کو ہضم ہونے سے روک رہا ہے، اور تکلیف دہ درد کا سبب بنتا ہے۔

پھر ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے آپریشن کے ذریعے 6 ماہ بعد موبائل فون نکالا جس کے بعد مریض کی حالت مستحکم بتائی گئی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.