محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں بھرتیوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن

image

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ایڈہاک بھرتیوں کیلئے رشوت ستانی کی شاکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکشن افسر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد شفیق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر سیکشن افسر محمد شفیق کے خلاف بھرتیوں کیلئے رشوت لینے کی شکایات کی انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ سیکشن افسر محمد شفیق کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری اسپشیلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپٹ افسران کی پنجاب میں کوئی گنجائش نہیں، جہاں بھی کوئی شکایت سامنے آئی، ہمیشہ سخت ایکشن لیا ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.