ڈھول باجے کی آواز سے مرغیوں کو دل کا دورہ پڑ گیا۔۔۔ جانیے پھر مالک نے باراتیوں کے ساتھ کیا کیا؟

image

بھارتی ریاست اڑیسہ میں باراتیوں کی جانب سے ڈھول باجے بجانے کی وجہ سے 63 مرغیاں ہلاک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مرغیوں کے فارم کے مالک نے اپنے پڑوسیوں کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ فارم کے مالک رنجیت پریڑا نے الزام لگایا ہے کہ پڑوسیوں نے شادی کے موقعے پر ڈھول باجے بجائے، جس کی وجہ سے 63 مرغیاں کو دل کا دورہ پڑا اور وہ ہلاک ہوگئیں۔

رنجیت نے کہا کہ اس نے گانے کی آواز کو کم کرنے کا بھی کہا تھا مگر کسی نے اس کی ایک نہ سنی اور اس کا نقصان ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرغیوں کو تیز آواز سے صدمہ پہنچا تھا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجیت کی جانب سے باراتیوں کو نقصان بھرنے کا کہا تھا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس میں مقدمہ درج کروایا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts