قائدِاعظم کی عینک لگاؤ ۔۔ قائدِاعظم کے مجسمے سے چشمہ کس نے چوری کیا؟

image
ملک بھر میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ کوئی بھاری مالیت کا سونا چوری کرکے بھاگ رہا ہے تو کوئی سرِ راہ ہاتھوں سے موبائل چھین رہا ہے۔ کچھ وقت قبل سنا تھا کہ بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری کرلی گئی مگر اب یہ خبر سامنے آ رہی ہے کہ وہاڑی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ عینک چوری کی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں بہت جلد ان کو تلاش کرکے بانی پاکستان کے مجسمے پر چشمہ لگوا دیا جائے گا۔
اسی حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر مجسمے پر چشمہ لگانے کی ہدایت کی اور کمشنر ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ: '' قائداعظم جیسی عظیم ہستی کے مجسمے سے چشمہ چوری کرنا انتہائی افسوسناک فعل ہے۔ قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ جلد مثبت خبر سامنے آئے گی۔ ''
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.