انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس اور آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021 (پہلے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم وصول کرنے کی تاریخ کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (پہلے مرحلہ) کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 14 دسمبر 2021ء سے بروز جمعرات 13 جنوری 2022ء تک وصول کیے جائیں گے۔ اپنے پرچوں کی اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلبہ و طالبات اسکروٹنی فارم بمع فیس درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع یونائیڈ بینک لمیٹڈ (UBL)کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔ یاد رہے انٹربورڈ کراچی کی طرف سے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی جاچکی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 100 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ درج بالا گروپس کے امیدواروں کی مارکس شیٹس ا ن کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر روانہ کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں انٹرمیڈیٹ سال دوم کے کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (پہلے مرحلہ) کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں، کالجوں کے نمائندے اپنے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹرکے ساتھ بروز منگل 14دسمبر 2021ء سے اپنے کالجوں کی مارکس شیٹس انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے وصول کرسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.