سندھ میں اسکول بند ہوں گے یا نہیں؟ اسکول سے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

image
کراچی میں کورونا کے کیسز 35 فیصد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ لیکن تعلیم کا مزید حرج نہیں کیا جاسکتا۔ لہٰذا وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کورونا ٹاسک فورس کے کورونا وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے کراچی میں اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔ منگل کے روز ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا کیونکہ وزیرِ تعلیم شفقت محمود کو دوبارہ کورونا وائرس ہوگیا۔ جس کے بعد سندھ میں یہ قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ اسکول بند کر دیے جائیں گے، لیکن آج ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ اجلاس میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا ان پر جرمانہ ہو گا۔ سرکاری افسر پر جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے۔ ساتھ ہی شادی ہالز میں کھانا ڈبوں میں دینے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں ہیں۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.