جماعت نہم جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال2021کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

image

کراچی:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی جانب سے (SSC-Part I) جماعت نہم جنرل گروپ ریگولرو پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیاہے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ظہیرالدین بھٹواور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 12349 طلباء و طالبات رجسٹر ڈ ہوئے جن میں سے 11526طلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہوئے،ان میں 3206 طلباء اور9143 طالبات شامل تھیں، غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 823 رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد11120رہی اور کامیابی کا تناسب 96.48 فیصد رہا۔ اسی طرح جنرل پرائیویٹ گروپ میں 6988 طلباء و طالبات رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 6249 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے، امتحانات میں شامل ہونے والوں میں 5017 طلباء اور 1971طالبات شریک ہوئیں۔ غیر حاضر طلباء و طالبات کی تعداد 739رہی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کی تعداد 5700 رہی اور کامیابی کا تناسب 91.21 فیصد رہا۔ لنک پر کلک کریں۔

طلباء اپنے امتحان کے نتائج حاصل کرنے کے لیے 'ہماری ویب' کے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.