تاریخ:۔21-02-2022
نہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 200 روپے کی تاریخ میں توسیع
کراچی …… ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سالانہ امتحانات2022 نہم جماعت کے امتحانی فارم کی لیٹ فیس 200 روپے کی تاریخ میں 28فروری 2022ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بورڈ سے الحاق اسکولوں کے سربراہان اوروالدین کو ہدایت کی کہ وہ طلباء و طالبات کے امتحانی فارم جلد از جلد جمع کرا دیں۔