بوتل پیتا یہ بچہ آج کا کونسا مشہور اداکار ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچان نہیں پاتے

image

بچپن کے دن سب ہی کے لیے یادگار ہوتے ہیں جن میں ہم سے کئی یادیں وابستہ ہوتی ہیں۔ اُن حسین یادوں کو لوگ تصویروں میں قید کر لیتے ہیں جسے سالوں بعد جب دیکھتے ہیں تو واپس انہی یادوں کی مٹھاس میں گُھل جاتے ہیں۔

آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور اکثر لوگوں کی بچپن کی تصاویر وہاں نظر آہی جاتی ہیں۔

شوبز شخصیات بھی اپنی بچپن کی تصاویر مداحوں کے ساتھ بہت شوق سے شئیر کرتی ہیں۔

'ہماری ویب' ایسے کئی بڑے ستاروں کی تصویریں آپ کے لیے اکثر لےکر حاضر ہوتی رہتی ہے اور اب ایک اور تصویر کے ساتھ آئی ہے۔

تو بتایئے اوپر موجود تصویر میں یہ بچہ کون ہے جو کولڈ ڈرنک پی رہا ہے؟

چلیں آپ کو معمولی اشارہ دیتے ہیں، یہ بچہ آج بھارت کا بڑا نام ہے۔ تو اب بتایئے اب آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ بچہ کونسا مشہور اداکار ہے؟

آپ کو مزید انتظار نہیں کرواتے اور بتاتے ہیں کہ یہ بچہ بڑے ہو کر آج کونسا بڑا نام بنا۔

یہ بچپن کی تصویر بالی ووڈ انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی ہے۔ شاہ رخ خان کے بارے میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ وہ ایک نام نہیں بلکہ اب ایک برانڈ بن چکے ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی سالانہ آمدنی 22 ملین ڈالر ہے۔ وہ فی ہندوستانی فلم 40 سے 50 کروڑ وصول کرتے ہیں۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.