میں جنت پہنچ چکا ہوں ۔۔ اداکار نعمان اعجاز کا اپنی موت کی خبروں پر پہلا بیان وائرل

image

ملک کی نامور شوبز شخصیت نعمان اعجاز جن کی پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کی طبعیت بہت خراب ہے مگر یہ سب جھوٹ تھا۔

ایسے لوگوں کو نعمان اعجاز نے ایک الگ انداز میں جواب دیا ہے.وہ ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ اسلام و علیکنم میں نعمان اعجاز، سیدھا جنت سے بات کر رہا ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ گئے کہ جس بھی بھائی نے میری صحت سے متعلق یہ خبر لگائی اس کو تو ڈھیروں فولورز مل گئے اور ہو سکتا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے اسے 4 سو یا 5 سو ڈالر کا ایک چیک بھی آ جائے۔

لیکن ان کی وجہ سے میں تو جنت میں پہنچ گیا اور اب جنت میں مزے کر رہا ہوں، بس یہی دعا ہے کہ یہ خبر لگانے والا میرا بھائی بھی جلد جنت میں آئے اور ہم دونوں مل کے آگے کی پلاننگ کریں کہ اب کسے سوشل میڈیا پر مارنا ہے۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.