شاہد آفریدی شادی کے وقت کیسے دکھتے تھے؟ دیکھیں بوم بوم آفریدی کی دوستوں کے ہمراہ شادی کی اندیکھی تصاویر

image

پاکستانی مشہور شخصیات اپنی ماضی کی تصاویر میں کافی مختلف نظر آتے ہیں، لیکن ان کی یہ تصاویر اب جا کر کافی وائرل ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کرکٹر اور بوم بوم آفریدی کے نام سے شہرت پانے والے کھلاڑی شاہد آفریدی اس وقت پاکستان کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔

اپنے دلچسپ انداز اور دلیرانہ خیالات کی وجہ سے شاہد آفریدی کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہے۔ آج بھی شاہد آفریدی بیٹیوں کے باپ ہوتے ہوئے یوں لگتے ہیں جیسے کہ ان پر جوانی آ کر تھم سی گئی ہو۔

لیکن ان کی پرانی تصاویر جب وہ اپنی شادی کے موقع پر موجود تھے تو کافی منفرد اور جوان وہ بھی کم عمر معلوم ہو رہے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی شادی سے متعلق ندا یاسر کے پروگرام میں اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سال 2000 میں میں نے والد سے کہا تھا کہ میری شادی کرا دو، کیونکہ والد کا خیال تھا کہ ابھی بیٹا کرکٹ میں مگن ہے۔

لیکن امی نے بلا کر کہا کہ میں نے تمہاری منگنی کی بات کر دی ہے، شاہد آفریدی کی اہلیہ بھی ان کی رشتہ دار ہی ہیں۔ شاہد نے امی سے کہا کہ بہت اچھا کیا آپ نے، مجھے کوئی اعتراض نہیں، جس پر والدین بھی خوش ہو گئے۔

شاہد آفریدی اہلیہ کی تصویر سے متعلق بتاتے ہیں کہ میں نے تصویر دیکھی تو مجھے بالکل پسند نہیں آئیں، دراصل اس وقت ہمارے ہاں لڑکیوں کو زیادہ میک اپ کرایا جاتا تھا، لیکن جب بغیر میک اپ کے اہلیہ کو پہلی بار تصویر میں دیکھا تو پسند آئیں۔ اہلیہ نادیہ آفریدی سے متعلق شاہد بتاتے ہیں کہ شادی کے بعد پہلی بار اہلیہ کو دیکھا تھا۔

چونکہ شاہد آفریدی کے مداحوں میں لڑکیاں بھی ہیں تو شاہد کو نادیہ کو منانے اور سمجھانے میں کافی وقت لگا تھا۔ شادی کی ان پرانی تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد نے والدین کی پسند کی لڑکی کو نہ صرف دل سے قبول کیا بلکہ اپنی فیملی کے ساتھ خوش بھی دکھائی دیے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.