کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا؟ 80 فیصد لوگ انھیں پہچاننے میں ناکام ہو جاتے ہیں

image

بچپن کا دور معصومیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ کسی کو بھی علم نہیں ہوتا کہ ایک پیارا چھوٹا سا دکھنے والا یہ بچہ آگے جا کر کون سا مشہور اداکار یا سیاست دان بن سکتا ہے۔ آپ بھی اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کیا آپ بڑی بڑی آنکھوں والے اس بچے کو پہچانتے ہیں؟

چند اشارے

اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم کچھ اشارے دیتے ہیں۔ تصویر میں دکھنے والا یہ ننھا سا بچہ اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار کی صورت اختیار کرچکا ہے۔ انھوں نے مشہور ڈرامہ سیریل جن میں ڈائجسٹ رائٹر، نور، مجھے یے حکم اذاں، ہلکی سی خلش اور مجھے خدا پہ یقین ہے، میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں ان کی شادی پاکستان کی مشہور اداکارہ سے ہوئی۔

اداکار نے بچپن یاد کرتے ہوئے کیا لکھا؟

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتا ہی دیتے ہیں کہ تصویر میں موجود بچہ دراصل مشہور اداکار آغا علی کے بچپن کی تصویر ہے۔ آغا علی نے چند دن قبل یہ تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "کتنا کچھ یاد آگیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بے فکرا بچن ہم سب کی زندگی کا خوبصورت وقت ہوتا ہے" ۔

مقبول ترین جوڑی

گزشتہ برس آغا علی کی شادی اداکارہ حنا الطاف سے ہوئی جن کی جوڑی کو مداحوں نے خوب سراہا۔


مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.