بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے ایک بار پھر بھارت کے امیر ترین اداکار کا اعزاز برقرار رکھا ہے، تاہم گزشتہ ایک برس کے دوران ان کی مجموعی دولت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہورن انڈیا رچ لسٹ 2026 کے مطابق شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریباً 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ رقم 12 ہزار 490 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران ان کی دولت میں تقریباً 2 ہزار 490 کروڑ بھارتی روپے کی کمی ہوئی۔
شاہ رخ خان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلمی سرگرمیوں کے علاوہ ان کے کاروباری منصوبوں سے وابستہ ہے۔ ان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور کرکٹ فرنچائز نائٹ رائیڈرز اسپورٹس ان کے اہم کاروباری مفادات میں شامل ہیں۔
دولت میں تقریباً 20 فیصد کمی کے باوجود شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے بعد دیگر معروف بھارتی اداکاروں کا نمبر آتا ہے، تاہم ان کی مجموعی دولت شاہ رخ خان کے تخمینے سے کم ہے۔