ربیکا خان کی 22ویں سالگرہ، عمر بتاتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے شروع

image

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان اپنی 22ویں سالگرہ کی تقریبات کے آغاز پر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ ربیکا کے اہلِ خانہ نے ان کی اصل سالگرہ سے پہلے ہی ایک سرپرائز پری برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

اس موقع پر ربیکا خان لائم گرین لباس میں نظر آئیں اور اہلِ خانہ کے ساتھ کیک کاٹ کر سالگرہ کی خوشیاں منائیں۔ خاندان کی جانب سے یہ تقریب ان کی 22ویں سالگرہ کی خوشی میں رکھی گئی تھی، جبکہ وہ اپنی اصل تاریخِ پیدائش پر 22 برس کی ہوں گی۔

تاہم تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مختلف بحث شروع ہوگئی۔ صارفین نے ربیکا کی عمر پر تبصرے کرتے ہوئے مختلف انداز میں اپنی حیرت کا اظہار کیا اور ان کی سالگرہ کو مذاق کا موضوع بنا لیا۔

کسی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ربیکا ہر کام کرسکتی ہیں لیکن عمر بڑھانے پر تیار نہیں جبکہ ایک صارف نے یہاں تک لکھ دیا کہ اگر وہ واقعی 22 سال کی ہیں تو وہ ابھی پیدا بھی نہیں ہوا۔ بعض صارفین نے ان کی عمر کے حوالے سے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US