ٹک ٹاکر کشف انصاری کے گھر ننھے مہمان کی آمد، دوسری بار بیٹے کی ماں بن گئیں

image

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا شخصیت کشف انصاری کے گھر ایک بار پھر خوشیوں نے دستک دی ہے، جہاں ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ کشف نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد کشف انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کی جھلکیاں بھی پیش کیں۔ دوسرے بچے کی آمد نے ان کے خاندان میں خوشی کا ایک اور موقع پیدا کردیا ہے اور مداح بھی اس خبر پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کشف کی جانب سے خوشخبری سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نومولود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بچے کی صحت، لمبی عمر اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے دعائیں کیں، جبکہ کشف انصاری اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پر مداح اب کشف کے ننھے بیٹے کی مزید جھلکیوں کے منتظر ہیں، تاہم فی الحال ٹک ٹاکر نے اس خوشی کو چند تصاویر اور پوسٹس کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US