تمہاری شادی مجھ سے ہوگی ۔۔ عمر شریف کی زرین غزل سے شادی کیسے ہوئی؟ کامیڈی کنگ کی اہلیہ نے پہلی بار اپنی زندگی کی کہانی بتا دی

image

پاکستان کے مرحوم کامیڈین اور اداکار عمر شریف آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ پاکستان کا اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہیں کامیڈی کنگ کے نام سے پاکستان بالخصوص بھارت میں جانا جاتا ہے۔ مداحوں کے ساتھ عمر شریف کی اہلیہ بھی انہیں بہت یاد کرتی ہیں اور ان ی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کرتی ہیں۔ لوگوں کے عمر شریف کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل ہوں گی لیکن یہ نہیں معلوم ہوگا کہ ان کی زرین غزل کے ساتھ شادی کیسے ہوئی جس حوالے سے ان کی اہلیہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں تفصیل سے بتایا۔

خیال رہے عمر شریف نے اپنی زندگی میں تین شادیاں کی تھیں۔ان کی پہلی اہلیہ کا نام دیبا تھا جن سے انہوں نے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔ دوسری اہلیہ کا نام شکیلہ تھا جن سے صرف تین سال شادی چل سکی۔ پھر تیسری شادی ان کی زرین غزل کے ساتھ ہوئی جو کامیاب ہوئی۔ زرین غزل نے آخری وقت تک عمر شریف کا ساتھ دیا۔

عمر شریف کی زرین غزل کے ساتھ شادی کیسے ہوئی؟

زرین غزل سے زرین عمر تک بننے کا سفر انتہائی دلچسپ رہا جو انہوں نے اپنی زبانی سنائی۔ زرین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات معین اختر کے اسٹیج ڈراموں سے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں تھیٹر دیکھنے گئی تووہاں مجھے بائیو آملہ تیل/ شیمپو کے اشتہار کی آفر ہوئی جو میں نے قبول کرلی مگر والدین نے منع کر دیا تھا کیونکہ میں اس دوران پڑھ رہی تھی۔ والد ہمیں تھیٹردکھانے لے جاتے تھے تو میں نے ان سے کہاکہ بیک اسٹیج آرسٹ سے ملوائیں۔وہاں جب میں گئی توایک ڈائریکٹر نے مجھ سے کہا کہ ڈرامے میں کام کروگی تو میں نے فوری حامی بھر لی جس پر والد نے مجھے پھر سے منع کر دیا۔ بعد ازاں والد صاحب کا انتقال ہوا جس کے بعد میں اور میری بہنوں نے نوکری کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں۔

زرین نے کہانی آگے سناتے ہوئے کہا کہ میں نے معین اختر صاحب کے تھیٹر میں کام کرنا شروع کر دیاتھا اور جب بہت سارے تھیٹر کرلیئے تو میں نے تنخواہ بڑھانے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ آپ کی تنخواہ اس وقت تک نہیں بڑھ سکتی جب تک آپ عمر شریف کے ساتھ ڈراموں میں کام نہیں کرتیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی کہ عمر کے ساتھ کام کر کے لوگ آپ کو پہچاننے لگتے ہیں۔ پھر میں ان سے عمر شریف کے ڈراموں میں کام کرنے کا کہا مگر اس وقت وہ لاہور جا چکے تھے اور عید کے دنوں میں کام کے سلسلے میں ان کا کراچی آنا ہوتا۔

پھر عمر شریف اپنے ایک ڈرامے 'ماموں مذاق مت کرو' کی شوٹنگ کے لیے لاہور سے کراچی تشریف لائے اور وہ رمضان کے دن تھے۔ زرین نے بتایا کہ ڈرامے کی پریس کانفرنس آواری ٹاور ہوٹل میں رکھی گئی جہاں میں بھی پہنچ گئی تھی۔ وہاں عمر سے ملنے ان کے دوست اور ڈرامے کی کاسٹ بھی موجود تھی۔ پھر عمر شریف کی انٹری ہوئی اور انہوں نے پریس کانفرنس شروع کی۔ ان کی نظر مجھ پر پڑی اور وہ لمحہ آج بھی میری آنکھوں میں محفوظ ہے وہ مجھے پوری تقریر کے دوران دیکھتے ہی رہے۔ پھر افطار کا وقت ہوا تو مجھے عمر شریف سے ملنے کا موقع ملا۔ لوگوں نے ان سے میرا تعارف کروایا کہ میرا نام زرین ہے اور بہت اچھی آرٹسٹ ہیں جس پر عمر نے کہا اچھا تو پھر کیا کریں؟ میں نے انہیں بتایا کہ میں معین اختر کے ڈراموں میں کام کرچکی ہوں جس پر عمر بہت متاثر ہوئے۔

عمر شریف نے کیسے زرین غزل کو شادی کی پیشکش کی دیکھیے نیچے دی گئی مکمل ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.