ابو اچانک سے بکرے لا کر ہمیں خوش کر دیتے تھے ۔۔ آج کے یہ مشہور اداکار بچپن میں عید کیسے مناتے تھے؟

image

ہم جتنے بھی امیر ہو جائیں پر اپنا بچپن نہیں بھولتے یہی وجہ ہے کہ آج پیسہ، دولت شہرت ہونے کے باوجود بھی یہ مشہور پاکستانی اداکار بچپن کی عید کو یاد کرتے ہیں، آئیے جناتے ہیں یہ بچپن میں عید کیسے گزارتے تھے۔

حنا الطاف:

معصوم دکھنے والی مشہور اداکارہ حنا بتاتی ہیں کہ بچپن سے ہی مجھے یہ شوق ہوتا تھا کہ بکرے کب آئیں گے گھر پر تو ہم ہمیشہ صبح شام اپنے ابو سے قربانی کے جانور گھر لانے کی بات کرتے تھے مگر اب مصروف رہتے تھے اور ہم بھی چھوٹے ہوتے تھے۔

تو ایک دن ایسا آتا تھا کہ جب ہم صبح اٹھتے تھے تو ابو کہتے تھے کہ جاؤ دیکھو تمہارے لیے کچھ لایا ہوں تو ہم گیراج میں جاتے اور دیکھتے کہ بکرے بندھے ہوتے۔ بس پھر خوشی کی انتہا نہ رہتی اور سب کام چھوڑ کر انکی دیکھ بھال میں لگ جاتے۔

سونیا حسین:

ملک کی یہ مشہور اداکارہ جس ڈرامے میں ہوں اور وہ ہٹ نہ ہو ایسا ہو نہیں سکتا یہ کہتی ہیں کہ بچپن میں یہ شوق ہوتا تھا کہ عیدی کے پیسے جمع کر کے کون آئسکریم کھانی ہے، کولڈ ڈرنک پینی ہے اور بہت کچھ کرنا ہے یہ سب آج تک نہیں بھولتا۔

نادیہ خان:

نادیہ خان کہتی ہیں کہ ہم عید کے دن دادی کے گھر جاتے تھے جہاں ہمارے 11 چاچو بھی آ جاتے اس کے علاوہ بھی دیگر رشتےدار آئے ہوئے ہوتے تھے تو ہم بچے محلے کی ایک دکان پر جاتے چھوٹی چھوٹی سی مٹھائی بہت شوق سے کھاتے اور ہر رنگ کی کولڈڈرنک پیتے۔

کیونکہ اس دن کوئی منع نہیں کرتا تھا سب بہت مصروف ہوتے تھے ہاں عیدی ہمیں زیادہ نہیں بس نارمل ہی ملا کرتی تھی۔

ہمایوں سعید:

ہمایوں سعید پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے وہ اداکار ہیں جو اس وقت اپنی شہرت کی بلندیوں پر ہیں یہ بھی کہتے ہیں کہ عید کی خوشی بہت ہوتی تھی ہم تو عید سے ایک یا دو رات پہلے طارق روڈ (کراچی) جا کر عید کیلئے شلوار قمیض کھسہ، چپل اور پینٹ شرٹ لیا کرتے تھے۔

اس کے علاوہ ہمیشہ اپنے بڑوں کے گھر جانے کا انتظار رہتا تھا کہ کب وہاں جائیں اور وہ ہمیں عیدی دیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.