وضو کر کے کلمہ شہادت پڑھا ۔۔ نماز کے لیے مسجد آنے والا نمازی اچانک کیسے چل بسا؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کواسی حوالے سے بتائیں گے۔

دنیا میں ایسے کئی لمحات ہوتے ہیں جو کہ لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو ہےجس نے سب کی توجہ حاصل کی۔ ویڈیو میں ایک نمازی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ مسجد میں نماز پڑھنے آ رہا ہے۔ یہ ویڈیو محمد شاہ نور قادری عطاری کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جل بسا۔

لیکن کیا معلوم تھا کہ یہ وقت اس نمازی کا آخری وقت ہے، نمازی مسجد میں نماز کی غرض سے آیا تھا، اور وضو کرنے قدم بڑھاتا گیا، وضو کرتے کرتے نمازی کو لگ ہی نہیں رہا تھا کہ اب اس زندگی کا آخری وقت قریب ہے۔ وضو کرتے ہی نوجوان نے کلمہ بھی پڑھا، کیونکہ عموما وضو کے بعد کلمہ شہادت پڑھا جاتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازی وضو کر رہا ہے اور پھر وضو کرنے کے بعد وضو خانے کے پاس موجود ایک پول پر ہاتھ لگا دیا، دراصل سیڑھیاں اترتے وقت نمازی نے پول کے ساتھ ہاتھ رکھ کر اترنے کی کوشش کی جو کہ خطرناک ثابت ہوئی۔

بارشوں کے باعث پول میں کرنٹ آ گیا جس کی وجہ سے نماز کو لگ ہی نہیں پایا کہ اس پول میں کرنٹ ہے۔ نوجوان کو موقع پر موجود دیگر لوگوں کی جانب سے بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم نمازی ننگے پیر تھا، جس کی وجہ سے شہری کی جان چلی گئی۔


مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.