پاکستانی  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری

image

ایکشن سے بھر پور پاکستانی  فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

فلم کی  پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں۔

دو منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لیے ٹک ٹاک تفریحی شراکت دار بن گئی

دوسری جانب ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے لیے مشہور موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک تفریحی شراکت دار بن گئی ہے۔

شائقین فلم ٹک ٹاک کے تعاون سے فلم ریلیز ہونے سے قبل نہ صرف فلمی ستاروں کے بارے میں جان سکیں گے بلکہ سینما گھروں کا بھی رخ کریں گے۔ بحیثیت تفریحی پارٹنر ٹک ٹاک شائقین فلم میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ٹیزر، ٹریلرز اور فلم سے متعلق ستاروں کی کلپ اپنی ایپلی کیشن پر جاری کرتا رہے گا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پاکستان میں ریلیز ہونے والی اب تک کی سب سے مہنگی ترین فلم ہے۔

فلمی ستاروں میں حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، فواد خان، علی عظمت ، مرزا گوہر رشید ، حمائمہ ملک اور فارس شفیع شامل ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری اور ناصر ادیب کے مکالموں نے 1979 ءمیں ریلیز ہونے والی اصل کہانی ’ مولا جٹ ‘ کو ایک نیا رنگ دیا ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری بلال لاشاری نے کی ہے جو باکس آفس کی میگاہٹ فلم ’ وار ‘ سے بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ پروڈیوسر عمارہ حکمت نے جوائنٹ وینچر کے تحت انسائیکلوپیڈیا اور لاشاری فلمز نے AAA موشن پیکرز کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

اس فلم کے ڈسٹری بیوٹرز مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.