ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول تبدیل، اولمپک ایسوسی ایشن ناراض،وطن واپس کب آئیں گے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

image

لاہور(نیوز ڈیسک )ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے ارشد ندیم اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن اور پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا۔چیف ڈی مشن نے ارشد ندیم کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لا کر اپنا پلان بناتے۔خط میں واپڈا سے بھی معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم کو گزشتہ رات دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ وطن روانہ ہونا تھا، وہ اب آج ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کے ساتھ روانہ ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.