نظر کا دھوکا یا سچ میں یہ بلیک ہول پھیل رہا ہے، آپ کاکیاخیال ہے ،جواب کمنٹ میں تحریرکریں

image

بصری وہم میں مبتلا کرنے والی یہ ایک حیرت انگیز تصویر ہے، اسے جیسے ہی آپ دیکھنا شروع کرتے ہیں، یہ پھیلتا ہوامحسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔لیکن یہ اہم سوال ہے کہ کیا یہ نظر کا دھوکا ہے یا سچ میں یہ بلیک ہول پھیل رہا ہے؟ یہ سوال آپ کو، جب آپ اس تصویر کو بہ غور دیکھنا شروع کریں گے، ضرور پریشان کرے گا۔یہ ایک نہایت دل چسپ وائرل آپٹیکل الیوژن ہے کیوں کہ اس میں آپ جتنا زیادہ بلیک ہول کو گھوریں گے، یہ اتنا ہی زیادہ آپ کے ذہن کو دھوکا دے گا۔ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کینوس پر موجود یہ بلیک ہول بالکل بھی حرکت نہیں کرتا، ظاہر ہے کہ یہ محض ایک غیر متحرک تصویر ہے، اس لیے حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، لیکن آپ اسے گھورنے لگتے ہیں اور پھر یہ بڑا ہو جاتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.