بچپن میں انسان سوچا کرتا تھا کہ میں کب اسکول سے آزاد ہو کر گھوموں گا، بس سارا دن کھیل کود میں گزار دوں گا مگر ایسا نہیں کیونکہ یہی وہ دن ہوتے ہیں جب ہم اپنے والدین کے سر پر بادشاہوں والی زندگی گزارتے ہیں۔
تو آئیے آج ہم آپکو ایک ایسی شخصیت سے ملوانے جا رہے ہیں جنہیں بچہ بچہ جانتا ہے پر انہیں پہچاننے میں وہ فیل ہو جائے گا۔
جی ہاں یہ عام سی نظر آنے والی بچی کسی مڈل کلاس گھرانے کی اولاد نہیں بلکہ یہ ٹونکل کھنا ہیں جو اس وقت اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی ہوئی بہت ہی حیرانی سے کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہیں۔
بہر حال اس وقت وہ بلا کی خوبصورت و معصوم نظر آ رہی ہیں یہی نہیں سفید اور گلابی رنگ کے کپڑے اور ہاتھوں میں پہنے ہوئے کنگن جیسے ہمیں ابھی سے بتا رہے ہوں کہ یہ بڑے ہو کر کامیاب اداکارہ بنیں گی۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ٹونکل کھنا بھارتی فلمی دنیا کی مشہور جوڑی ٹونکل کھنا اور ڈمپل کماڈیا کی بیٹی ہیں جبکہ مسٹر فٹ کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ہیں اور دونوں کے 2 بچے بھی ہیں۔
واضح رہے کہ ان کی مشہور فلموں میں بادشاہ، ظلمی، میلہ، چل میرے بھائی اور جوڑی نمبر 1 وغیرہ سر فہرست ہیں۔