لائیو: پنجاب میں موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومٹیر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے لیے موٹر سائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق منگل کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور ایک سال بعد موٹر سائیکل کی انسپیکشن اور سرٹیفیکیشن کے لیے ترمیم لانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں پنجاب ہندو میرج ایکٹ، رجسٹریشن رولز 2024، پنجاب آسان کاروبار فنانس سکیم، تین کروڑ تک بلاسود قرضے دینے، پنجاب بھر میں الیکٹریکل وہیکلز کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ نے قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے جبکہ کسان کارڈ کی تعداد تین لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ کرنے اور ڈائیلیسز کے لیے فنڈز سات سے بڑھا کر 10 لاکھ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزیراعظم کا بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر ملک میں بے روزگاری کے سد باب کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کو پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے وابستہ ہے۔‘

وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے اور بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.