آج کل شوبز ستارے اپنے بچوں کی پیدائش کی خبر تو مداحوں کو سنا دیتے ہیں لیکن بچوں کا چہرہ دکھانے سے گریز کرتے ہیں۔ ایسا ہی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ نے بھی کیا جن کے ہاں چند مہینے پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی البتہ علیزے سلطان نے اب پہلی بار ایک ننھی بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جس کے بارے میں ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بیٹی ہے کیوں کہ بچی کی شکل اپنی ماں سے بہت زیادہ مل رہی ہے۔
علیزے لکھتی ہیں کہ “یہ میرا سب سے چھوٹا خوبصورت بچہ ہے“۔ واضح رہے کہ چند مہینے پہلے فیروز خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دینے کے ساتھ نام کا بھی اعلان کیا تھا۔ فیروز نے بیٹی کا نام فاطمہ خان رکھا تھا جب کہ ان کا ایک بڑا بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔
فیروز خان پاکستان ٹی وی انڈسٹری کا مشہور نام ہیں اور خانی، مشتِ خاک اور عشقیہ جیسے ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں۔ اداکار کی شادی 2018 میں الیزے سلطان سے ہوئی۔